28 June 2017 - 20:42
News ID: 428760
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
سرزمین عراق کے مرجع تقلید نے کہا: دشمن جوانوں کو دھوکہ دے کر اسلامی تشخص مٹانا چاہتا ہے ۔
آیت الله بشیر نجفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے صوبہ ذی قار عراق کے حوزہ علمیہ کے طلاب و اساتذہ سے ملاقات میں اهل بیت (ع) کی سیرت پر عمل کرنے کی تاکید کی اور کہا: دشمن جوانوں کو دھوکہ دے کر اسلامی تشخص مٹانا چاہتا ہے ۔

انہوں نے تحصیل علم کی ضرورت اور اس راہ میں کوشش کرنے کی تاکید اور کہا: علمی ترقی ملک کی ترقی کی ضامن اور باعث ہے ۔

اس مرجع تقلید نے ماں باپ کے احترام کی تاکید کی اور کہا: وہ بچے جو اپنے ماں پاب اور خاندان کا احترام کرتے ہیں خداوند متعال انہیں زندگی کے ہر مرحلے میں کامیابی عطا کرتا ہے ۔

حضرت آیت الله نجفی نے اهل بیت (ع) کے شعراء سے بھی ملاقات میں کہا: داعش کے مقابل عراقی مجاھدین نے عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں ، لہذا ان کی حمایت ، شھید گھرانوں پر توجہ اور مجروحین کا خاص خیال رکھا جائے ۔

عراقی شعراء نے بھی اس ملاقات میں اهل بیت (ع) کے فضائل و مصائب کے اشعار پیش کئے ۔

حضرت آیت الله نجفی نے ایک اور ملاقات میں امام حسن (ع) کی بیٹی کے خدام سے ملاقات میں مقدس مقامات کے مسئولین کی ذمہ داریاں کی بیان کیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۵۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬