30 June 2017 - 22:50
News ID: 428793
فونت
بہرام قاسمی:
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرینی حکام کے دعووں کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ بحرینی حکام رائے عامہ کو فریب دینے اور ہمسایہ ملکوں پر الزام تراشی کے بجائے، عالمی برداری کے مطالبات پر توجہ دیں اور مخالف جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بحرین کے سیکورٹی حکام کی جانب سے اپنے اندرونی معاملات کو ایران سے جوڑے جانے کی کوششیں بھی قابل مذمت ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرینی حکام کی جانب سے الزام تراشیوں کو اندرونی معاملات سے رائے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش قرار دیا۔بہرام قاسمی نے واضح کیا کہ عالمی برادری اس بات سے اچھی طرح واقف ہے کہ بحرین میں پچھلے چھے سال سے جاری بحران، ملک کی اکثریتی آبادی کے پرامن مظاہروں کو طاقت کے زور پر دبانے کا نتیجہ ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬