‫‫کیٹیگری‬ :
26 July 2017 - 16:46
News ID: 429180
فونت
حجت الاسلام فرحزاد:
حوزہ علمیہ قم کے برجستہ استاد نے کہا: خداوند متعال ایک ذکر صلوات پڑھنے والے پر ملائکہ کی ھزار صفوں کو رحمت کے ھزار صلوات کے ساتھ نازل کرتا ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین حبیب الله فرحزاد

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے برجستہ استاد نے حجت الاسلام حبیب الله فرحزاد نے آج یوم ولادت حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے موقع پر شھرنجف اشرف میں منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ذکر صلوات کے سلسلے میں حضرت امام جعفر صادق(ع) سے منقول حدیث کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر کوئی اس ذکر کو ایک مرتبہ کہے تو خداوند متعال اس پر ملائکہ کی ھزار صفوں کو رحمت کے ھزار صلوات کے ساتھ نازل کرتا ہے ۔

انہوں نے حاضرین کو یوم ولادت حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: اہل بیت علیھم السلام سے رابطہ اور تعلق زندگی کی کامیابی کا رمز و راز ہے جیسا کہ روایتوں میں حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کی فضلیت کے سلسلے میں آیا ہے کہ آپ کی زیارت بہشت کی زیارت کے برابر یا بہشت میں داخل ہونے کی ضمانت ہے ، البتہ مقصود معرفت کے ساتھ زیارت ہے اور روایتوں میں موجود ہے کہ قیامت میں حضرت کی شفاعت تمام شیعوں کے شامل حال ہوگی ۔

ایران کے اس مشھور مقرر نے شھر قم کی اہمیت اور قبر حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کی جانب اشارہ کیا اور کہا: روایتوں میں قم کے سلسلے میں موجود ہے کہ بہشت کے آٹھ دروازوں میں سے تین دروازہ قم کی جانب کھلتے ہیں اور قم نشر علوم اہلبیت علیھم السلام کا مرکز بنے گا کہ آج سرزمین قم پر تحصیل علوم دین کی غرض سے سیکڑوں ممالک کے طلاب کی موجودگی اسی بات کی گواہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: ایک دوسری روایت میں آیا ہے کہ قم آل محمد کا آشیانہ ہے ، آخری دور میں جب فتنے کی یلغار ہوگی اپنے دین کی حفاظت کے لئے قم کی جانب سفر کرو نیز اس سرزمین پر موجود علماء اور راویوں نے اس کی مزید اہمیت بڑھا دی ہے ۔

حجت الاسلام فرحزاد نے مومنین سے رابطہ اور ان کے ساتھ نشست و برخواست انسان کی کامیابی کا راز جانا اور کہا: رسول اسلام (ص) نے فرمایا کہ مومن سے دوستی ایمان کا بہت بڑا حصہ ہے کیوں کہ انسان کی حیات میں دوست کا اہم کردار ہے لہذا اچھوں کی صحبت انسان کو اچھی تعلیم سے بے نیاز کردیتی ہے کیوں کہ دو اچھوں کے آپسی تعلقات ایک دوسرے کو اچھائیاں منتقل کرتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۶۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬