27 July 2017 - 22:24
News ID: 429207
فونت
سید مسعود جزایری :
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سنئیر ترجمان نے کہا : ایرانی مسلح افواج، امریکہ کے شیطانی عزائم کو ایسا بھرپور جواب دیں گے جس سے امریکہ کو ندامت ہوگی۔
سید مسعود جزایری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سنئیر ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو انتباہ کیا ہے کہ امریکہ آج ماضی سے زیادہ ایران اور اسلامی انقلاب کے حوالے سے اپنی فوجی اشتعال انگیزی اور مہم جوئی کا خیال کرے۔

یہ بات بریگیڈیئر جنرل 'سید مسعود جزایری' نے بدھ کے روز امریکی کانگریس کی جانب سے ایران مخالف نئی پابندیوں کے بل منظور کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج، امریکہ کے شیطانی عزائم کو ایسا بھرپور جواب دیں گے جس سے امریکہ کو ندامت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج قوم کی حمایت کی بدولت کامیوں کی راہ میں سفر جاری رکھیں گی اور ہم اس حوالے امریکی مہم جوئی اور شیطانی عزائم کا ناقابل فراموش جواب دیں گے۔

بریگیڈیئر جنرل سید مسعود جزایری نے کہا کہ پاسداران انقلاب اور فوج ایرانی نظام کی دو طاقتور پر ہیں جن کا مقصد اسلامی انقلاب کے خلاف امریکی سازشوں کو ناکام کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ خطے میں کسی بھی طرح کی اشتعال انگیزی اور مہم جوئی کا ذمہ دار دہشتگروں کو پالنے والا امریکہ ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬