03 August 2017 - 12:48
News ID: 429303
فونت
محمد جواد ظریف :
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ تہران کی ترجیحات ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوطرفہ احترام کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دینا ہے .
محمد جواد ظریف

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اس ملک کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے پہلے دور کی حکومت کی کابینہ کے آخری اجلاس کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران استنبول میں سعودی وزیرخارجہ کے ذریعے کئے گئے مصافحہ پر سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اجلاسوں میں اس طرح کا واقعہ ایک معمول کی بات ہے ۔

انہوں نے کہا : بین الاقوامی اداروں کے اجلاسوں میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور جو لوگ ان اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں ان کا ایک دوسرے سے سامنا ہوتا ہے ۔

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اگرچہ تہران سعودی حکومت کی بہت سی پالیسیوں کا مخالف ہے لیکن ایران ہمیشہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کرتارہا ہے اور یہ اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی کسی ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات کو توڑنے کی کوشش نہیں کی ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬