16 August 2017 - 23:31
News ID: 429317
فونت
خراسان شمالی ایران کے امام جمعہ:
حجت‌الاسلام والمسلمین یعقوبی نے کہا : اسلام کے اقداری نظام میں وعدے و قول پر عمل کرنا اور اپنے عہد و زبان پر باقی رہنا مومن کی روشن و واضح نشانیوں میں شمار ہوتا ہے ۔
حجت‌الاسلام والمسلمین یعقوبی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق خراسان شمالی صوبے میں ولی فقیہ کے نمائندے اور بجنورد کے امام جمعہ حجت‌ الاسلام والمسلمین ابوالقاسم یعقوبی نے قرآن کریم کے موضوعی تفسیر کے درس میں دین اسلام میں وفا و وعدے خلافی کی اہمیت و نقصانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امام علی علیہ السلام نے فرمایا «آفة الوفاء الغدر» اور تاکید کرتے ہیں وعدوں پر عمل کرنے کا آفت عہد شکتنی و خیانت ہے

انہوں نے وضاحت کی : اسلام کے اقداری نظام میں وعدے و قول پر عمل کرنا اور اپنے عہد و زبان پر باقی رہنا مومن کی روشن و واضح نشانیوں میں شمار ہوتا ہے ۔

حجت‌الاسلام والمسلمین یعقوبی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : انسان اپنے وعدے کو پورا کر کے اپنے جیسوں کی عزت و احترام کا خیال رکھتا ہے ، تعلقات کے اصول کا پاس و خیال رکھتا ہے اور اپنے و دوسروں کے درمیان کے رابطے کی قدر کرتا ہے ۔

خراسان شمالی صوبے کے ثقافتی کونسل کے سربراہ نے بیان کیا : وعدے کو پورا کرنا اور عہد کو نہ توڑنا انسان کی شخصیت کو ایک طرح سے استحکام بخشتا ہے اور اس کی شخصیت کو ظاہر کرتا ہے اور انسان کی سماجی نظم و ضبط اور روحی و فکری تعادل کو بیان کرتا ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ صداقت کا ایک روشن مصداق عہد و وعدہ و معاہدہ اور قول و زبان پر پابند رہنا ہے بیان کیا : امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں : «اِنَّ الْوَفاءَ تَوْاَمُ الصِّدْقِ، وَلا اَعْلَمُ جُنَّةً اَوْقی مِنْهُ، وَ لایغْدِرُ مَنْ عَلِمَ کیفَ الْمَرْجِعُ۔ وَلَقَدْ اَصْبَحْنا فی زَمان قَدِ اتَّخَذَ اَکثَرُ اَهْلِهِ الْغَدْرَ کیساً»۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬