‫‫کیٹیگری‬ :
05 August 2017 - 11:52
News ID: 429335
فونت
نیتن یاہو کے سابق چیف آف اسٹاف اری ہارو کے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد صیہونی وزیراعظم کا اقتدار خطرے میں پڑگیاہے۔
نیتن یاہو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرپشن کے الزامات میں گھرے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے سابق چیف آف اسٹاف اری ہارو وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے تیار ہوگئے ہیں ، قانونی ماہرین کے مطابق اری ہارو کی شہادت بہت اہم ہے اور نیتن یاہو کو اپنے منصب سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

اسرائیلی عدالت نے اشارہ دیا تھا کہ وزیراعظم نیتن یاہو کو تفتیش کے نتیجے میں کرپشن الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،نیتن یاہو کو رشوت، فراڈ اور اعتماد کے منافی اقدامات کے تحت جاری فوجداری تفتیش کا سامنا ہے۔

عدالت نے کرپشن الزامات عائد کرنے کا عندیہ ایک عدالتی کارروائی کے دوران دیا، عدالتی مجسٹریٹ نے کارروائی کے مندرجات میڈیا پر رپورٹ یا شائع کرنے کی ممانعت کر دی ہے۔

حکومتی استغاثہ اس وقت اری ہارو سے پوچھ گچھ جاری رکھے ہوئے ہے، انہوں نے کرپشن الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ مالی بد عنوانی کے الزامات نیتن یاہو کی بیوی پر بھی ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬