05 August 2017 - 11:54
News ID: 429336
فونت
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند ميں طالبان کے حملے ميں کم از کم پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
طالبان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے مقامی اہلکاروں کے مطابق ايک خود کش بمبار نے منی ايکسچينج مارکيٹ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا ليا، جس کے بعد طالبان دہشتگردوں اور سکيورٹی اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 12گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں 40 طالبان دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں 2 ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ  ہلمند کی صوبائی کونسل کی ايک رکن رضيہ بلوچ کے بقول جمعے کی صبح ضلع گريشک ميں ہونے والی اس کارروائی ميں تین سکيورٹی گارڈ اور دو ديگر افراد ہلاک ہوئے۔

کہا جا رہا ہے کہ طالبان اس حملے ميں ممکنہ طور پر ضلعی گورنر کے دفتر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬