05 August 2017 - 11:47
News ID: 429333
فونت
صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے اب تک ایک سو سے زائدغیرملکی وفود ایران پہنچ گئے ہیں۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے ١٢ویں صدر ڈاکٹرحسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ہفتہ کی صبح تک ایک سو سے زائد غیرملکی وفود دارالحکومت تہران پہنچ چکے ہیں۔.

افغانستان کے صدرمحمد اشرف غنی ڈاکٹرحسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے آج ہفتہ کے روز تہران پہنچے جبکہ  آرمینیا کے صدر سرژ سرگسیان نے تقریب حلف برداری میں شرکت سے قبل کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور آرمینیا کے درمیان باہمی تعاون علاقائی امن و استحکام کے لئے فائدہ مند بالخصوص دونوں ممالک قفقاز خطے کی سلامتی کے ضامن ہیں.

صدر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی بھی تہران پہنچ گئی ہیں۔

ایران کے 12ویں صدر کی تقریب حلف برداری میں ایشیا سے 25 وفود، عربی اور افریقی خطے سے 26 اور امریکی،یورپی ریاستوں سے 30 وفود شریک ہوں گے.

اس سے قبل لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، اسپین کی سینیٹ کے چیئرمین ، سوئیڈن کے وزیرخارجہ کے خصوصی ایلچی، بوسنیہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، جمہوریہ چیک کے ڈپٹی اسپیکر، سینیگال کے وزیرثقافت ، قرقیزستان کے وزیرخارجہ اور دیگر ملکوں کے اعلی سطحی وفود بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران پہنچ چکے ہیں- جبکہ جمعے کی صبح دنیا کے کئی دیگر ملکوں کے اعلی رہنما منجملہ رابرٹ موگابہ ، لسوتو کے بادشاہ لیٹسی سوم، گھانا کے نائب صدر باوومیا اور ملیشیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر امین مولیا تہران پہنچے ہیں –

پاکستان کی سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی بھی صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران پہنچ چکے ہیں- مولداویہ کے صدر ایگورڈوڈان ، ایران برطانیہ پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ ریچرڈ بیکن، ایران پرتگال پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ فونسکا سیلوا، سیرالئون کی پارلیمنٹ کے اکثریتی دھڑے کے سربراہ حسن شریف، ساؤٹوم اور پرنسپے کے وزیرخارجہ اوربینو گونزالس اور ہنگری کے نائب وزیر خارجہ سیلوسٹر بش ، سورینام کے صدر کے نمائندے انورلعل محمد گینے بیساؤ کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈمبا فاڈیگا ، اور حکومت لیتھوانیا کے نمائندے اڈریوس بروزگا جمعرات کی شام ہی تہران پہنچ چکے تھے ۔

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر چانک سی کیون ، آئیرلینڈ کے نائب صدر کینر اورایلی ، نائیجر کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر یحی عمر بھی ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران پہنچ چکے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری آج5 اگست کو پارلیمنٹ میں منعقد ہوگی - ڈاکٹرحسن روحانی ، اسلامی جمہوریہ ایران میں انیس مئی دوہزار سترہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں تیئیس ملین سے زیادہ ووٹ لے کرکامیاب ہوئے تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬