05 August 2017 - 11:57
News ID: 429337
فونت
شام میں امریکی اتحاد کے طیاروں نے حملہ کر کے کم سے کم اٹھارہ عام شہریوں کو جاں بحق کردیا ہے
شام پر امریکی بمباری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے طیاروں نے شام کے شمالی شہر رقہ پر بمباری کرکے اٹھارہ عام شہریوں کو جاں بحق کردیا جن میں ایک گھر کے آٹھ افراد شامل ہیں - شامی حکومت کے مخالفین سے وابستہ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صرف جولائی کے مہینے میں رقہ میں ایک سو نواسی عام شہریوں کا قتل عام کیاہے-

دوسری جانب دیرالزور میں دہشت گردوں نے مارٹر گولوں سے حملہ کرکے تین عام شہریوں کو جاں بحق کردیا ہے جن میں ایک معصوم بچہ شامل ہے اس حملے میں تین عام شہری زخمی ہوئے ہیں -

دیرالزور کا شہری علاقہ گذشتہ تین برسوں سے دہشت گردوں کے محاصرے میں ہے اور دہشت گرد عناصر آئے دن مارٹر گولوں سے حملہ کرکے عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کرتے رہتے ہیں -

دریں اثنا دیرالزور کے المیادین علاقے میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان لڑائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬