‫‫کیٹیگری‬ :
11 August 2017 - 16:16
News ID: 429426
فونت
صوبہ هرمزگان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے نماز کو مومنین کے عروج کے دو بال وپر بتائے اور کہا کہ نماز کے وقت خود کو خدا کے حضور میں سمجھا جائے ۔
 آیت الله غلام علی نعیم آبادی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ هرمزگان میں ولی فقیہ کے نمائندے  آیت الله غلام علی نعیم آبادی نے سیمینار " نماز امام سجاد(ع) کی تعلیمات میں " سے خطاب کرتے ہوئے سیرت اهل بیت(ع) پر عمل کرنے کی تاکید کی اور کہا: اهل بیت(ع) معرفت کا منارہ ہیں کہ جن تک پہونچنا ہمارے لئے ممکن نہیں ہے لہذا آپ کے ہرعمل کو اپنی حیات میں جامہ عمل پہنائیں ۔

آیت الله غلام علی نعیم آبادی کہا: اهل بیت(ع) انسانوں کے لئے امام اور ہادی ہیں ، لہذا انہیں اپنی حیات میں آئڈیل کے طور پر قرار دیا جائے اور مقام معراج تک پہونچنے کے لئے ان کی سیرت پر گامزن رہا جائے ۔

صوبہ هرمزگان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے واضح طور سے کہا: اهل بیت(ع) کی حیات کے روشن اجزاء کو سمجھنا اور اس راہ پر چلنا ضروری ہے ، ہم اگر چہ خود کو اهل بیت(ع) کی طرح نہیں بنا سکتے مگر خود کو ان کے ہمراہ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں ۔

آیت الله نعیم آبادی نے مزید کہا: امام علی(ع) نے فرمایا کہ تم میری طرح نہیں زندگی بسر کرسکتے ، تمھارے دل و زبان علی کی طرح نہیں ہوسکتے مگر میرے ہمراہ ہونے کی کوشش کرسکتے ہو ۔

بندرعباس کے امام جمعہ نے سیرت اهل بیت(ع) پر توجہ ضروری جانا اور کہا: یہ کہنا کہ بیت(ع) کہاں اور ہم کہاں اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم خود اهل بیت(ع) سے دور کرنے کا بہانہ تلاش کررہے ہیں ۔

انہوں نے تاکید کی : اس فاصلے کو کم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اهل بیت(ع) کی حیات کا بخوبی مطالعہ کریں ، ان کے طرز حیات کو پہچانیں اور اسے آئڈیل بنائیں ۔

صوبہ هرمزگان میں ولی فقیہ کے نمائندے مزید کہا: امام سجاد(ع) کی عبادت کی خصوصیت یہ ہے کہ آپ ہر شب و روز ہزار رکعت نمازیں پڑھا کرتے تھے ، نماز سے آپ کا بے حد لگاو تھا کہ کیوں کہ آپ نماز کی حالت میں خود خدا کی بارگاہ میں سمجھتے تھے ۔

آیت الله نعیم آبادی نے بیان کیا: اگر ہم اپنی نمازوں میں خود کو خدا کے سامنے نہ سمجھیں تو نماز کی برکتوں کو حاصل نہیں کرسکتے اور یہ ایک طرح کا خود پر ظلم ہے کہ ہم۵۰ سال نمازیں پڑھیں اور اس کی برکتیں حاصل نہیں کرسکیں ۔

انہوں نے آخر میں یاد دہانی کی: سچے نماز گزار کے لئے نماز بال و پر کا حکم رکھتی ہے  ، نماز مومن کے لئے پر پرواز اثر رکھتی ہے لہذا خود میں نماز کی اہمیت کو اجاگر کریں اور ںماز کے وقت خود کو خدا کی بارگاہ میں سمجھیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۸۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬