‫‫کیٹیگری‬ :
11 August 2017 - 16:26
News ID: 429430
فونت
ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں تہران کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
سید عباس عراقچی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جاپان کی ساسا کاوا پیس فاؤنڈیشن میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے سید عباس عراقچی نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدہ کی عالمی پوزیشن بہت مضبوط ہے اور نہ صرف سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس اکتیس کے ذریعے اس کی توثیق ہوئی بلکہ یورپی یونین اور عالمی برداری بھی اس معاہدے کی حمایت کر رہی ہے۔

سید عباس عراقچی نے امریکہ کی بہانہ تراشیوں اور ایران کے میزائل پروگرام کی بنیاد پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کو بلاجواز اور ناقابل قبول قرار دیا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار نے واضح کیا کہ ایران کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے اور ایرانی عوام کی توانائیوں اور صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی باہمی دلچسپی کے معاملات اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر، جاپانی حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے ان دنوں ٹوکیو کے دورے پر ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬