‫‫کیٹیگری‬ :
11 August 2017 - 16:23
News ID: 429428
فونت
خطیب جمعہ تہران:
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے یوم قیامت کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس دن انسانوں کے اعمال کو تولا جائے گا۔
آیت اللہ موحدی کرمانی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ دین اسلام کے اصولوں کے مطابق، قبل اس کے کہ ہم سے حساب طلب کیا جائے ہمیں خود اپنا احتساب کرلینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قیامت کے دن بعض لوگوں سے سختی کے ساتھ حساب لیا جائے گا اور بعض کے ساتھ نرمی سے اور اس کا دارو مدار انسان کے اپنے اعمال پر ہوگا۔

تہران کے خطیب جمعہ نے خود کو اور تمام نمازیوں کو تقوی الہی اختیار کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں ہم سب کو اپنے اعمال و کردار پر توجہ دینا چاہیے تاکہ آخرت میں نقصان نہ اٹھانا پڑے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬