‫‫کیٹیگری‬ :
09 August 2017 - 22:27
News ID: 429407
فونت
حجت الاسلام عباس اسکندری:
تبلیغات اسلامی قم کے ذمہ دار نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امر با المعروف و نھی عن المنکر کا احیاء فقط کسی ادارے کی ذمہ داری نہیں ہے کہا کہ تمام افراد اور ادارے اس کے احیاء کی کوشش کریں ۔
حجت الاسلام عباس اسکندری:

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، تبلیغات اسلامی قم کے ذمہ دار حجت الاسلام عباس اسکندری نے امر با المعروف و نھی عن المنکر سنٹر قم کے اراکین سے ملاقات میں امر با المعروف و نھی عن المنکر سبھی کی ذمہ داری بتائی اور کہا: تمام افراد اور ادارے اس فراموش شدہ واجب اور وظیفے کے احیاء کی کوشش کریں کیوں کہ امر با المعروف و نھی عن المنکر کا احیاء کسی ادارے یا فرد سے مخصوص نہیں بلکہ سبھی کا شرعی وظیفہ ہے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ تبلیغات اسلامی آرگنائزیشن، امر با المعروف و نھی عن المنکر کے احیاء میں اپنے تمام وسائل کو بروکار لارہی ہے کہا: مبلغین ، دینی کمیٹیوں ، انجموں اور سماجی تنظمیوں سے متعدد نشستیں رکھیں گئی تاکہ سبھی اس سنت حسنہ ، امر با المعروف و نھی عن المنکر کے احیاء میں ہماری مدد کرسکیں ۔

تبلیغات اسلامی قم کے ذمہ دار نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ امر با المعروف و نھی عن المنکر کے ذمہ داروں کی باتوں کو با اثر ہونے کے لئے تمام مراکز اور تنظیمیں شھر کے مختلف گوشے میں مستقل اور مستمر طور پر اس کا تذکرہ کرتے رہیں کہا : کمیٹیوں اور انجموں سے یہ طے پایا ہے کہ اپنے پروگراموں میں اس واجب کی تبلیغ کو اولویت میں رکھیں ۔

حجت الاسلام اسکندری نے امر با المعروف و نھی عن المنکر کے سلسلے میں سرزمین قم پر انجام شدہ پروگرامز کی تشریح کی اور کہا : تبلیغات اسلامی قم نے پورے شھر قم میں اس سلسلے کی مختلف کلاسز قائم کی ہیں ۔

انہوں نے آخر میں حکومتی مراکز اور اداروں سے بھی درخواست کی کہ وہ بھی امر با المعروف و نھی عن المنکر کی ترویج میں ہماری مدد کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۶۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬