‫‫کیٹیگری‬ :
09 August 2017 - 20:38
News ID: 429405
فونت
حامی مقاومت علمائے اهل سنت:
لبنان کے حامی مقاومت اهل سنت علماء کرام نے حزب اللہ لبنان کی اسرائیل کے مقابل ۳۳ روزه جنگ میں پیروزی کی سالگرہ پر اجلاس منعقد کیا ۔
حامی مقاومت علمائے اهل سنت اجلاس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے حامی مقاومت اهل سنت علماء کرام نے حزب اللہ لبنان کی اسرائیل کے مقابلے ۳۳ روزه جنگ میں پیروزی کی سالگرہ پر اجلاس منعقد کیا ، اس اجلاس میں سنی کمیٹیوں کی جانب سے لبنانی فوج ، استقامت اور ملت لبنان کی حمایت کے طور و طریقے پر غور وخوض کیا گیا ۔

تدبر اور اسلحے سے فتنے کا جواب دیں

ھمدلی پارٹی کے چئرمین شیخ مصطفی ملص نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم عظیم اسلامی بحران سے روبرو ہیں کہا: ہم تکفیر، دین کے نام پر خونریزی اور دھشت گرد نامی فتنے ، بحران اور مشکلات سے ہیں کہ جس کے سلسلے میں ہم فکری اور مسلح جوابی کاروائی لازم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: استقامت کو کچھ برسوں قبل مسلح جھاد کے ذریعہ پیروزی نصیب ہوئی اور آج علماء کی ذمہ داری ہے کہ افکاروں و تدبر سے فتنہ پروری کا مقابلہ کریں ۔

شیخ مصطفی ملص نے کہا: لبنانی فوج ان دنوں القاع و بعلبک میں دھشت گردوں سے مقابلے کے لئے آمادہ ہورہی ہے اور شامی فوج و استقامت بھی اسی جانب قدم بڑھا رہی ہے امید ہے کہ ان مجاھدین اور ملک کے پاسبانوں کو دھشت گردوں کے مقابل پیروزی نصیب ہوگی ۔

انہوں نے مزید کہا: توقع ہے کہ بیرونی طاقتوں کے غلام اپنے اقدامات اور دشمن کی غلامی سے شرمندگی کا احساس کریں گے ، ہماری ذمہ داری ہے کہ دھشت گردوں سے مقابلے میں لبنانی فوج ، استقامت و ملت لبنان اور شامی فوج پر مشتمل تین سنہری اتحاد کی مکمل حمایت کریں ۔

استقامت ، دشمن کو ہرانے کا واحد اسلحہ ہے

اہل سنت کمیٹی کے رکن شیخ بلال الشحيمی نے استقامت کی تاکید کی اور کہا کہ تکفیری دھشت گردوں کے خلاف لبنانی فوج کی جنگ فلسطینیوں کی امداد کے برابر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: تکفیری دھشت گرد، صھیونی دھشت گردوں کا دوسرا چہرہ ہیں ، کہ فوج ، ملت اور استقامت یقینا اس میدان میں پیروز ہوکر رہے گی ۔

اس سنی عالم دین نے یاد دہانی کی : سن 2006 عیسوی کی جنگ نے یہ ثابت کردیا کہ استقامت ، دشمن کو ہرانے کا واحد اسلحہ ہے اور عرسال میں تکفیری دھشت گردوں کے مقابل پیروزی نے بھی اس بات کو ثابت کردیکھایا ۔

انہوں نے کہا: داعش سے مقابلے میں استقامت اور ملت کی حمایت یافتہ لبنانی فوج کی پیروزی ، دھشت گردوں کے مقابل عرسال میں پیروزی کا تکملہ ہے ۔

بہت تعجب خیز چیزیں صھیونی دشمنوں کے انتظار میں ہیں

امل تحریک لبنان کے سربراہ شیخ عبد الله جبری نے اظھار کیا: جنوبی لبنان سے لیکر شمالی لبنان تک پیروزی ملک کی بہادر فوج کے بازوں اور مجاھدون کے خون کے صدقے میں حاصل میں ہوئی ہیں نیز فوج سے استقامت و ملت اور اسلامی جمھوریہ ایران کی حمایت کارساز رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: غاصب صھیونیت سے مقابلے کے لئے اسلامی استقامت کا نقشے" مقبوضہ فسلطین تک میزائلی حملے" نے صھیونیوں کے دل میں خوف رعب بیٹھا دیا ہے ۔

شیخ جبری نے واضح طور سے کہا: استقامت کی اس اسٹراٹیجک اور پروگرامینگ سے دشمن و تو دشمن حتی دوست بھی انگشت بدنداں رہ جائیں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۷۹  

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬