09 August 2017 - 18:28
News ID: 429402
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے صوبہ سرپل میں دہشت گردوں کے ہولناک جرائم کی مذمت کی ہے ۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طالبان اور داعش کے دہشت گردوں نے افغانستان کے صوبہ سرپل کے علاقے میرزا اولنگ میں اس علاقے پر قبضہ کرلینے کے بعد ساٹھ عام شہریوں کا بے دردی کے ساتھ قتل عام کردیا ہے -

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے بدھ کو اپنے بیان میں شیعہ آبادی والے علاقے میرزا اولنگ میں دہشت گردوں کے ہولناک جرائم کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور افغانستان کے عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا -

بہرام قاسمی نے کہا کہ افغانستان کے مظلوم عوام کے دشمنوں کی دیرینہ دشمنی اور عداوت کے پیش نظر افغانستان کے سبھی گروہوں اور ہر فرد کے ساتھ ساتھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہوشیاری کا مظاہرہ کرے-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گرد گروہوں کے ہر قسم کے تفرقہ انگیز اور انسانیت سوز اقدامات کے مقابلے میں سبھی افغان گروہوں کے درمیان اتحاد پر زور دیا - /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬