حیدر العبادی:
عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کو بغداد حکومت کی اجازت کے بغیر عراق کے اندر کارروائی کرنے کا حق حاصل نہیں ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اتحاد نے پیر کو عراق اور شام کی سرحدی پٹی پر کتائب سیدالشھداء نامی ایک رضاکار گروہ کو کہ جو رضاکار فورس الحشدالشعبی کی زیرنگرانی کام کرتا ہے، نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عراقی رضاکار فورس کے تقریبا پینتیس جوان شہید اور زخمی ہوگئے-
عراقی وزیراعظم نے بغداد میں ایک اجلاس میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ الحشدالشعبی چھاپہ مار گروہ نہیں ہے کہا کہ الحشدالشعبی کو مختلف بٹالین کی شکل میں منظم کیا گیا ہے اور اس کے مختلف دستے ہیں-
حیدر العبادی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ الحشدالشعبی کا کوئی بھی ذیلی گروہ عراقی سرحدوں کے باہر نہیں لڑ رہا ہے کہا کہ کسی بھی عراقی فورس پر ملک کے اندر داعش کے خلاف کارروائی کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے