07 August 2017 - 17:14
News ID: 429372
فونت
عبدالوحید روپڑی:
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ اسلام انتہاپسندی نہیں محبت اور امن کی تلقین کرتا ہے، اتحاد امت ہی اسلام کی قوت ہے، اسلام میں فرقہ واریت کا کوئی تصور نہیں، قرآن و سنت پر عمل کرتے تو فرقوں میں تقسیم نہ ہوتے۔
عبدالوحید روپڑی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ۔ جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے لاہور میں تقریب سے خطاب اور ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کے عالم گیر آفاقی نظام معاشرت کے نفاذ کے بغیر بحرانوں پر قابو نہیں پایا جا سکتا، دہشتگردی کو اسلام سے جوڑ کر مسلمانوں کو بدنام کیا جا رہا ہے، اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنیوالے اسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں، اسلام انتہاپسندی نہیں محبت اور امن کی تلقین کرتا ہے، اتحاد امت ہی اسلام کی قوت ہے، اسلام میں فرقہ واریت کا کوئی تصور نہیں، قرآن و سنت پر عمل کرتے تو فرقوں میں تقسیم نہ ہوتے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سیکولر طبقہ بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے لیکن دین سے بیزار عناصر جان لیں کہ پاکستان اور اسلام لازم و ملزوم ہیں،یہ آواز دبنے نہیں دیں گے۔ ملک دشمن قوتیں انتشار اور فساد پھیلا کر پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتی ہیں لیکن قوم اپنے اتحاد کے ذریعے ہر سازش کو ناکام بنائے گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬