09 August 2017 - 18:11
News ID: 429396
فونت
داعش دہشت گرد گروہ نے عراق کے صوبہ کرکوک کے الحویجہ علاقے میں ستائیس عام شہریوں کے سر قلم کر دیئے ۔
 داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سومریہ نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ داعش تکفیری گروہ کے دہشت گردوں نے عراقی عوام کے خلاف اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ستائیس عام شہریوں کو کہ جنھیں داعش نے الحویجہ میں قید کر رکھا تھا، سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون اور داعش کے احکامات پر عمل نہ کرنے کے الزام قتل  کردیا ہے -

عراق کے سیاسی اور عسکری حکام کا کہنا ہے کہ عراق کے مختلف علاقوں خاص طور سے موصل کے آپریشن میں ذلت آمیز شکست کے بعد داعش نے شمالی عراق کے عوام میں خوف و وحشت پھیلانے اور انھیں فوج یا عوامی رضاکار فورس میں شامل ہونے سے روکنے کے لئے خاص طور سے قیدیوں کا قتل عام کیا ہے -

داعش دہشت گرد گروہ ، جون دوہزار چودہ میں شہرالحویجہ پر قبضے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کے الزام میں بڑی تعداد میں شہریوں کے سر قلم کر چکا ہے- الحویجہ اب بھی داعش  کے قبضے میں ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬