‫‫کیٹیگری‬ :
09 August 2017 - 18:05
News ID: 429394
فونت
مکہ مکرمہ میں ہندوستانی حاجیوں کی ایک بلڈنگ میں آگ لگ گئی ۔
حاجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے ریسکیو ادارے نے اعلان کیا ہے کہ  بدھ کی صبح امدادی ٹیم نے مکہ مکرمہ کے العزیزیہ علاقے میں ہندوستانی عازمین کی ایک بلڈنگ میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے -

مکہ میں ریسکیو ادارے کے ترجمان نایف الشریف نے سات منزلہ عمارت کے ساتویں طبقے پر لگی آگ کے محرکات کا پتہ لگانے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں - عمارت میں آتشزدگی کے بعد تقریبا چار سو افراد کو فورا باہر نکال لیا گیا -

واضح رہے کہ دوہزار پندرہ کے حج میں بھی مسجد الحرام میں ایک انتہائی بھاری کرین گرنے سے ایک سو نو حاجی جاں بحق اور چار سو دیگر زخمی ہوگئے تھے جبکہ اسی سال حج کے دوران رمی جمرات کی ادائیگی کے وقت سعودی اہلکاروں کی نااہلی کے سبب ہزاروں حاجی جاں بحق ہوگئے تھے -

سعودی عرب نے ابھی تک ان سانحوں پر کوئی معذرت بھی نہیں کی ہے - /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬