09 August 2017 - 18:20
News ID: 429399
فونت
عالمی ریڈکراس نے یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی جارحین کے وحشیانہ حملوں میں شدت آنے پر تشویش ظاہر کی ہے ۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی ریڈکراس نے  ایک بیان میں کہا ہے کہ چار اگست کو یمن کے رہائشی علاقوں پر نئے حملوں میں ایک ہی خاندان کے نو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں-

یمن میں عالمی ریڈکراس کے نمائندہ دفتر کے سربراہ الکزینڈر ویٹ نے کہا کہ اس ادارے کے اہلکار سعودی عرب اور یمن کے مشترکہ سرحدی علاقے محضہ دیہات کی جانب جارہے تھے کہ انھوں نے دیکھاکہ ایک مکان فضائی حملے میں پوری طرح تباہ ہوگیا ہے -

یمن میں عالمی ریڈکراس کے نمائندہ دفتر کے سربراہ نے رہائشی علاقوں ، مکانوں، اسپتالوں اور بازاروں پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات مسلح جنگوں سے متعلق بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں-

درایں اثنا یمن کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی - امریکی جارحین نے یمن کےصوبہ مارب میں صرواح علاقے میں اقوام متحدہ کی انسان دوستانہ امداد کو جنگ سے متاثرہ لوگوں اور پناہ گزینوں کے درمیان تقسیم کرنے سے روک دیا- صوبہ مارب میں پناہ گزینوں سے متعلق ادارے کے سربراہ عبدالخالق نے کہا کہ سعودی جارحین نے انسان دوستانہ امداد کے حامل ٹرکوں کو صرواح جانے سے روک دیا-

المنار ٹی وی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ نجران میں سعودی فوجی اڈہ سقوط کر گیا ہے اور اس وقت یمنی فوج اور رضاکارفورس کے قبضے میں آگیا ہے- المنار ٹی وی نے ایسی ویڈیو تصاویر نشر کی ہیں جن میں سعودی فوجی اڈے پر یمنی فوج کا کنٹرول واضح طور پر نظر آرہا ہے-

یمنی فوج نے سعودی عرب کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے چھے سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے- اس سے قببل یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے نجران میں سلاطع کے علاقے میں بھی کئی سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے- یمنی فوج نے نجران کے ذورعین صلیہ علاقے میں سعودی اتحادیوں کے فوجی اڈوں کو کاٹیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا- ان حملوں میں انھیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا-/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬