09 August 2017 - 18:30
News ID: 429403
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے افغانستان کے علاقے میرزا اولنگ میں دہشت گردانہ واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے
علی شمخانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے اپنے افغان ہم منصب کو ایک پیغام ارسال کرکے میرزا اولنگ میں دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس حادثے پر افغان حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا -

علی شمخانی نے اس پیغام میں کہا ہے کہ بلاشبہہ انتہا پسند اور تکفیری دہشت گردوں کے اس طرح کے دردناک اقدامات کی تکرار کو ہمسایہ ملکوں اور دہشت گردی کے خلاف حقیقی معنوں میں جنگ کرنے والوں کے درمیان سنجیدہ تعاون سے ہی  روکا جاسکتا ہے -

انہوں نے علاقے میں مغربی ملکوں خاص طور پر امریکا کی فوجی موجودگی کی وجہ سے بڑھتی ہوئی بدامنی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے شکار ملکوں میں امن و استحکام دوبارہ بحال کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں اور وسائل کو بروئے کار لائے گا اور علاقے کے ملکوں خاص طور پر افغانستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دے کر اس خطرناک لعنت کا مقابلہ کرنے کا راستہ جاری رکھے گا - /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬