09 August 2017 - 22:33
News ID: 429408
فونت
حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان مرکزی جنرل سیکریٹری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین، انصاف کے حصول کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گی، ۲۰۱۸ء کے عام انتخابات میں (ن) لیگ کی بدترین شکست واضح دکھائی دے رہی ہے،الیکشن میں ظالموں کیساتھ ہمارا اتحاد کسی بھی صورت ممکن نہیں۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے جسٹس باقر نجفی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے، 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بدترین شکست واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے، ایم ڈبلیو ایم آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

حجت الاسلام والمسلمین جعفری نے کہا کہ قانون و انصاف کی بالادستی کے بغیر ملک میں امن و امان کا حقیقی قیام ممکن نہیں، اختیارات اور طاقت کے ناجائز استعمال نے عدم تحفظ کے احساس اور بدامنی کو تقویت دی ہے، ملک کے ہر فرد کو انصاف تک رسائی ہونی چاہیے، دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تمام مجرموں کو بلاتخصیص کیفر کردار تک پہنچایا جائے، حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤں کی شکل میں ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال رقم کی ہے، پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کے ریاستی جبر کی اس سے قبل مثال نہیں ملتی، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث تمام مجرمان کو قانون کے مطابق سزا ملنا عدل و انصاف کا تقاضہ ہے، انصاف کی فراہمی میں تاخیر مجرمان کے ساتھ رعایت سمجھی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں، جسٹس باقر نجفی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے، تاکہ عوام حقائق سے آگاہ ہوں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرمان کو سزا ملنا ملک میں قانون و انصاف کی حاکمیت کا نقارہ سمجھا جائے گا۔

حجت الاسلام والمسلمین جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انصاف کے حصول کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گی، 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بدترین شکست واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، مظلومین کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت ہمارے تنظیمی منشور کا حصہ ہے، الیکشن میں ظالموں کے ساتھ ہمارا اتحاد کسی بھی صورت ممکن نہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬