‫‫کیٹیگری‬ :
09 August 2017 - 21:25
News ID: 429406
فونت
حجت ‌الاسلام ربانی:
حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم(س) میں فقہی مسائل کے ماہر نے ازدواجی زندگی میں میاں بیوی کے ایک دوسرے پر بدگمانی کے برے نتائج سے باخبر کیا ۔
 حجت ‌الاسلام سید جعفر ربانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم(س) میں فقہی مسائل کے ماہر حجت ‌الاسلام سید جعفر ربانی نے آج حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم(س) میں اسلام کی نگاہ میں بچوں کی پیدائش کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم ، خداوند متعال سے صالح اولاد کی دعا کرنے والوں کو مومنین میں شمار کرتا ہے ۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم(س) میں فقہی مسائل کے ماہر نے سماجی امنیت میں خانوادہ کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: صاحب اولاد گھرانے اگر سماجی حد و حدود کی مراعات نہ کریں ، دیگر گھرانوں کے لئے مشکلات ایجاد کریں اور دوسروں کی خصوصی زندگی میں مداخلت کریں تو دنیا و آخرت دونوں جھان میں سخت سزا کے مستحق ہوں گے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اگر کوئی سماجی حدود کی مراعات نہ کرے ، دیگر گھرانے اور مومنین کے لئے مشکلات ایجاد کرے تو اسلام نے اس کے لئے کی سخت ترین سزا معین کی ہے کہا: قران کریم کی نگاہ میں  طلاق بدترین کام و عمل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: طلاق ، اسلام کی نگاہ میں شرعی عمل مگر خدا کو ناپسند عمل ہے کہ بعض روایتوں میں آیا ہے کہ طلاق ، خدا کی ناراضگی کا سبب ہے ۔

حجت ‌الاسلام ربانی نے اپنے بیان کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ازدواجی زندگی میں میاں بیوی کی ایک دوسرے پر بدگمانی کے برے نتائج کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ یہ بدگمانی ازدواجی زندگی کے تسلسل کو ٹوٹنے کا سبب ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: اسلام اس بات کا قائل ہے کہ ہر وہ چیز جو گھرانے کی چہار دیواریوں کے سست ہونے کا سبب بنے اس سے پرھیز کیا جائے ۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم(س) میں فقہی مسائل کے ماہر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ وقت پر شادی، اسلام کی نگاہ میں مستحب موکد ہے کہا: وقت پر شادی کرنا وہ چیز ہے جس کی اسلام نے ہمیشہ تاکید کی ہے حتی روایات میں شادی کی عمر کم کئے جانے کی تاکید ہے ۔

حجت ‌الاسلام ربانی نے مزید کہا: مسلم لڑکیاں توجہ کریں کہ روایتیں جلد از جلد شادی کو مستحب کہتی ہیں لہذا تعلیم اور سماجی موقعیت ھرگز ان کے کنوارے رہنے کا بہانہ نہ بنے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۲۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬