07 August 2017 - 20:21
News ID: 429377
فونت
آیت الله محمد باقرتحریری:
حوزه‌ علمیہ مروی کے متولی نے کہا: اس دور میں کہ دشمن ، دین اسلام کے مقابل کھڑا ہے اہل حوزہ ، اسلامی جمھوریہ ایران کی فرصوتوں سے بخوبی استفادہ کرتے ہوئے دین اسلام کا احیاء کریں ۔
آیت الله محمد باقر تحریری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم ایران کے معروف استاد نے آج ظھر سے پہلے حوزہ علمیہ مروی کے نئے متولی کی معرفی اور سابق مدیر کے وداع کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم امام ھشتم علی ابن موسی الرضا علیھم السلام کی ولادت کے مبارک ایام کی حضرت امام زمانہ(عج) اور رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: میں حوزه‌ علمیہ مروی کے سابق متولی کہ جنہوں نے اپنی کہولت سن کے باوجود اس حوزہ کی بخوبی خدمت کی ، شکر گزار ہوں ۔

حوزہ علمیہ قم ایران کے معروف استاد نے کہا: میں خود کو اس مقام کے لائق نہیں سمجھتا ہوں کیوں کہ اس پہلے آیت الله مهدوی کنی جیسی شخصیتیں اس حوزہ علمیہ کے متولی رہ چکے ہیں ۔

آیت الله تحریری نے خداوند متعال سے دعا کی کہ انہیں اس الھی امانت کی حفاظت اور وظائف کی انجام دہی میں مدد کرے ۔

انہوں نے کلام الله مجید کی آیتوں کی تلاوت کرتے ہوئے کہا: سوره شوری کی 13 ویں اور 14 ویں آیت کے مطابق ہمیں حوزہ علمیہ مروی کی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھنا چاہئے اور اس میدان میں موجود مشکلات سے آگاہ رہنا چاہئے ۔

حوزہ علمیہ قم ایران کے معروف استاد نے دین اسلام کی راہ میں موجود مشکلات کی شناخت ضروری جانا اور کہا: دشمنوں نے ماضی میں اسلام کو پوری طور سے پھلینے نہیں دیا مگر آج اسلامی جمھوریہ ایران کی وجہ سے یہ زمنیہ فراہم ہے تاکہ اہل حوزہ دین اسلام کا احیاء کرسکیں ۔

انہوں نے مزید کہا: دینی معارف کے سلسلے میں ہمیں خضوع و خشوع سے کام لینا چاہئے اور اس حقانیت کو قبول کرتے ہوئے اپنے ذاتی اور سماجی طور طریقے میں تبدیلی لانا چاہئے ۔

آیت الله تحریری نے تاکید کی: ہم ہر وقت اس بات پر خصوصی دھیان دیں کہ تفرقہ کا شکار نہ ہوں کہ جو علما کے لئے نہایت ضروری ہے ۔

انہوں نے آخر میں تحصیل علم دین کی تاکید کرتے ہوئے کہا: اگر آپ حقیقی علم دین حاصل کرنے میں کوشاں رہیں تو یقینا سیاسی ، سماجی اور دیگر میدانوں میں کامیاب رہ کر خدا و دین الھی کی خدمت کرسکیں گے ۔

واضح رہے کہ آیت الله محمد باقر تحریری رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حکم سے حوزه علمیہ مروی کے نئے متولی معین کئے گئے ، اس پہلے آیت الله احمد محسنی گرکانی اس حوزہ علمیہ کے متولی تھے جنہوں نے کہولت سن کی وجہ سے اس منصب سے کنارہ کشی اختیار کرلی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۹۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬