17 August 2017 - 15:32
News ID: 429521
فونت
نامزد ایرانی وزیر دفاع :
بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ آج وطن عزیز کی دفاعی، سائنسی اور ٹیکنالوجی طاقت ایک ایسی نمایاں سطح پر پہنچ گئی ہے کہ عالمی پابندیوں کے باوجود ہماری ترقی اور کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
امیر حاتمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے 12ویں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی نئی کابینہ کے لئے نامزد کئے جانے والے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران آج خطے اور عالمی سطح پر ایک ناقابل تسخیر دفاعی طاقت کا مالک ہے جس کا اعتراف خود دشمن بھی کررہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈیر جنرل 'امیر حاتمی' نے جمعرات کے روز ایرانی اراکین پارلیمنٹ کے ایک خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یاد رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے صدر روحانی کی نئی کابینہ کے نامزد وزرا کی اہلیت کی جانج پڑتال کے لئے مختلف نشستوں کا انعقاد کیا جارہا ہے اور آج نامزد وزرا کی اہلیت کا جائزہ لینے کا تیسرا اجلاس ہے۔

اپنے تقریر میں نامزد ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ دشمنوں نے مختلف حربوں کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کو تنہا کرنے کی سازشیں کیں مگر وہ آج بھی اپنے عزائم میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک جو اس سے پہلے ایران پر پابندیاں لگانے میں پیش پیش تھے آج وہ ہمارے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لئے میدان میں اترے ہیں۔

بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ آج وطن عزیز کی دفاعی، سائنسی اور ٹیکنالوجی طاقت ایک ایسی نمایاں سطح پر پہنچ گئی ہے کہ عالمی پابندیوں کے باوجود ہماری ترقی اور کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہم دفاعی طاقت کی ناقابل تسخیر پوزیشن کے مالک بن چکے ہیں جو آج خطے اور دنیا میں ابھر رہی ہے۔

واضح رہے کہ آج کے اس اجلاس میں کسی رکن پارلیمنٹ نے نامزد ایرانی وزیر دفاع کی نامزدگی کے خلاف بات نہیں کی۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬