20 August 2017 - 17:05
News ID: 429573
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی :
ایرانی اسپیکر نے اراکین پارلیمنٹ کی جانب اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے حکومتی کابینہ کے نئے وزرا پر زور دیا ہے کہ وہ محنت اور لگن سے ملک میں چھٹے ترقیاتی پروگرام کے تحت قوم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کوششیں کریں۔
علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی اسپیکر نے اراکین پارلیمنٹ کی جانب اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے حکومتی کابینہ کے نئے وزرا پر زور دیا ہے کہ وہ محنت اور لگن سے ملک میں چھٹے ترقیاتی پروگرام کے تحت قوم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کوششیں کریں۔

یہ بات ڈاکٹر علی لاریجانی نے اتوار کے روز ایرانی اراکین مجلس کی طرف سے صدر مملکت 'حسن روحانی' کی جانب سے پیش کئے جانے والے 17 نامزد وزرا میں سے 16 کی اہلیت کی تصدیق کرنے کے بعد، اپنے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر انہوں نے منتخب وزراء کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تمام وزراء چھٹے ترقیاتی پروگرام کے تحت ایرانی قوم کی ضروریات کی فراہمی کے لئے بہت ہی کوششیں کریں۔

لاریجانی نے ایرانی صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی'، کابینہ کے اراکین اور پارلیمنٹ کے نمائندوں سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے دوران میں ان کی ذمہ داری کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے اراکین نے اتوار کے روز صدر مملکت 'حسن روحانی' کی جانب سے پیش کئے جانے والے 17 نامزد وزرا میں سے 16 کی اہلیت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کو آئندہ حکومتی کابینہ کے لئے موزون قرار دے دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬