:
معاشرے کی ضروریات پر توجہ دینا ایکسپیڈینسی کونسل کی ترجیح ہے
کے سربراہ نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران دشمن کے ہر سازش کو عوام کی مدد سے ناکام بنانے کے لئے صلاحیت رکھتا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جہموریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل (ایکسپیڈینسی کونسل) کے نئے چیئرمین 'آیت اللہ سید محمود شاہرودی' نے ایران کی مسلح افواج کے کمانڈرانچیف کے سینیئر مشیر جنرل یحیی صفوی سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ معاشرے میں بنیادی ضروریات اور عوامی مطالبات پر توجہ دینا اس ادارے کی اہم ترجیحات ہیں۔
انہوں نے ایرانی عوام کے مشکلات اور مسائل کے خاتمے کے لئے اسلامی حکومت کی اہم زمہ داریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی قانون کے نفاذ اور امن اور سلامتی کی تقویت کے لئے عوام اور حکومت کے درمیان اتحاد اور ہماہنگی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تشخیص مصلحت نظام کونسل ایران کے حقیقی مسائل کی طرف توجہ دیتے ہوئے داخلی اور بیرونی حالات اور چلینچز کے بارے میں اہم فیصلہ کرسکتا ہے۔
اس سے قبل ایران کی مسلح افواج کے کمانڈرانچیف کے سینیئر مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے خطے کے عوام کے لئے ایرانی اسلامی طرز حکومت کی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے ایران کے دینی اور اسلامی حکومت کے اہم کردار کی وجہ سے اسلام دشمن قوتیں خطے میں اسلامی انقلاب ایران کی مقبولیت سے خوف زدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمن کے ہر سازش کو عوام کی مدد سے ناکام بنانے کے لئے صلاحیت رکھتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/