رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے عرب اور شمالی افریقہ کے امور کے ڈائریکٹر 'حسین جابری انصاری' اور لبنان کے وزیر خارجہ 'جبران باسیل' نے شامی بحران کے حل کے لئے سیاسی طریقہ کار پرزور دیا ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے ایران روس اور ترکی کے توسط سے شام کے پرامن حل کے لئے کی گئی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بحران کے خاتمے کے لئے قازفستان میں آستانہ امن مذاکرات ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
انہون نے شام کے بحران کے خاتمے کے لئے لبنانی حکومت کے کردارپر زور دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان سمیت خطے کے دیگر اسلامی ممالک کے مثبت اور اہم کوششوں کی حمایت کرے گا۔
انہوں نے لبنانی صدر 'میشل عون' کا مستقبل قریب میں ایران کے دورے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کی روابط اپنے نئے دور میں داخل ہوگا۔
لبنانی وزیر خارجہ نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے شام میں قیام امن کے لئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے توسیع کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/