23 August 2017 - 13:44
News ID: 429618
فونت
محمد جواد ظریف :
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آئی اے ای اے پر امریکی دباؤ کو جامع ایٹمی معاہدے کے متن اور اس کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آئی اے ای اے پر امریکی دباؤ کو جامع ایٹمی معاہدے کے متن اور اس کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔

 یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی کے نام ایک مراسلے میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نکی ہیلی کے دورہ ویانا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی اے ای اے پر امریکی دباؤ جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی اور اس کی روح کے منافی ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نکی ہیلی نے بدھ کے روز ویانا میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر یوکیا آمانو سے ملاقات کی ہے جس کا مقصد انہوں نے ایران کے فوجی مراکز کے معائنے کے لیے عالمی ادارے پر دباؤ بڑھانا، بتایا ہے۔

 ایران کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر کے نام اپنے الگ الگ مراسلوں میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ نکی ہیلی کا دورہ ویانا آئی اے ای اے پر دباؤ  بڑھانے کی غرض سے انجام پایا لہذا اس معاملے سے پیشہ ورانہ طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نکی ہیلی کے اس قسم کے  اقدامات سے آئی اے ای کی ساکھ متاثر ہوگی کیونکہ جامع ایٹمی معاہدے کی نگرانی کرنا اس ادارے کی ذمہ داری ہے۔

 ایران کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ آئی اے ای اے کو ، ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے متعلق معلومات کسی تیسرے فریق کو دینے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس اکتیس کے تحت آئی اے ای اے کو ایران کی اقتصادی اور فنی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬