24 August 2017 - 16:26
News ID: 429631
فونت
محمد جواد ظریف :
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : سلامتی کونسل کی قراردادیں نہ تو صرف کاغذ کا ٹکڑا ہیں اور نہ ہی یہ کوئی حتمی فیصلہ ہیں ۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سلامتی کونسل کے حوالے سے چھٹے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں شمالی کوریا کا مسئلہ سب سے اہم بحث رہا کہا ہے کہ ہمیں بین الاقوامی صورتحال پر اپنی رائے میں تبدیلی لانی چاہئے اور سمجھنا چاہئے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں نہ ہی حتمی فیصلے ہیں اور نہ ہی یہ کوئی کاغذ کا ٹکڑا۔

اس موقع پر انہوں نے سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن ممالک پر زور دیا کہ دنیا میں باہمی مکالمے، مشاورت اور مجموعی طور پر گرینڈ ڈائیلاگ کے لئے قدم اٹھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی قوانین یا طاقت کا استعمال ہمیشہ کے لئے نہیں اور ہمیں ماننا پڑے گا کہ 70، 80 اور 90 کی دہائیوں سے دنیا میں آنے والی طاقتوں کا دور ختم ہوچکا ہے بلکہ آج مفاہمت، اجتماعی مشاورت اور ترقی کے لئے ممالک کے درمیان اتحاد کا دور ہے۔

ظریف نے مزید کہا کہ آج کی دنیا میں داعش، طالبان، القاعدہ اور النصرہ فرنٹ جیسی دہشتگرد تنظیمیں غیرریاستی عناصر کی شکل میں سامنے آئی ہیں جن کی وجہ سے بین الاقوامی تبدیلیوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مغربی ممالک اس دور کے حوالے سے سوچ رہے ہیں جب ان کا اثر و رسوخ ختم ہوجائے گا اور مغرب سر جوڑ کر بیٹھا ہوا ہے کہ آئندہ صورتحال پر کس طرح قاپو پائے گا جبکہ ہم نے ان سے پہلے ایسی صورتحال پر خبردار کیا تھا اور آج کہنا پڑے گا کہ دنیا اور بین الاقوامی تعلقات پر مغربی تسلط کا خاتمہ ہورہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف عراق کی مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یقینا اس جنگ کی وجہ سلامتی کونسل کی ناکامی ہے اگر سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتی تو یہ صورتحال سامنے نہ آتی۔

ظریف نے بتایا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران صدام نے ایرانی عوام کے خلاف مہلک کیمیائی ھتھیاروں کا استعمال کیا مگر دنیا صدام کی حمایت کرتی رہے اور اس واقعے کے خلاف سلامتی کونسل میں احتجاج کرنے یا مسئلے کو اٹھانے کا بھی اجازت نہیں دی گئی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬