25 August 2017 - 14:49
News ID: 429643
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔

ترجمان دفتر خارجہ 'بہرام قاسمی' نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کو سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج امریکہ جس بنیاد پر دوسرے ممالک پر دباو ڈال رہا ہے اس کی اصل وجہ علاقے میں امریکہ کی منفی پالیسی بالخصوص افغانستان میں توسیع پسندانہ اقدامات ہیں۔

قاسمی نے کہا کہ امریکہ کی مداخلت پر مبنی پالیسی، غلط فیصلے اور یکطرفہ کاروائیوں کے نتیجے میں خطے میں تناو، تشدد، دہشتگردی اور انتہاپسندی میں اضافہ ہوا ہے۔

ایرانی ترجمان نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقائی ممالک میں مداخلت نہ کریں اور نہ ہی اپنی خواہشات ان پر مسلط کریں۔

قاسمی نے کہا کہ خطے کے ممالک اجتماعی تعاون کے ذریعے دہشتگردی سے نمٹنے اور امن و سلامتی کے قیام کے لئے اچھی صلاحیت رکھتے ہیں اور انھیں امریکہ کی جانب سے عدم استحکام اور دہشتگردی میں اضافہ کرنے والی پالیسیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬