‫‫کیٹیگری‬ :
26 August 2017 - 21:41
News ID: 429667
فونت
الازہر مصر نے افغانستان کی شیعہ مسجد پر ہونے والے دھشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مذھبی و مسلکی اور قبائلی اختلافات کو شعلہ ور کرنا اس حملہ کا مقصد جانا ۔
افغانستان کی شیعہ مسجد پر حملہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الازہر مصر نے افغانستان کی شیعہ مسجد پر ہونے والے دھشت گردانہ حملے کی جو دسیوں افراد کے زخمی اور جاں بحق ہونے کا سبب بنا شدید مذمت کی ۔

الازهر نے اس دلخراش سانحہ پر شھید و مجروح گھرانے اور افغانستان حکومت سے ہمدردی کا اظھار کرتے اس طرح کی جنایتوں کو دینی و انسانی اقداروں کے خلاف بتایا ۔

اس سنٹر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ تکفیری دھشت گرد داعش نے عراق اور شام میں کھلی شکست کے بعد اپنی اسٹراٹیجک کو شدت پسندی اور جنایت کا رنگ دے دیا ہے تاکہ اپنی کھلی ہار کی جانب سے عالمی معاشرے کی توجہ کا رخ موڑ سکے ۔

الازهر مصر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دھشت گرد تنظیمیں اسلامی تعلیمات سے سوء استفادہ کررہی ہیں کہا: ہمارے جوانوں کی غفلت اور لاعلمی اس بات کا سبب ہیں کہ بہت سارے جوان داعش کی خود ساختہ باتوں میں آکر اس بات پر یقین کر بیٹھیں کہ داعش کے مخالفین سب کے سب کافر ہیں اور ان کا قتل جائز ہے ۔

اس مرکز نے یاد دہانی کی : افغانستان کی شیعہ مسجد پر دھشت گردانہ حملے کا مقصد مذھبی و مسلکی اور قبائل اختلافات کو ہوا دینا ہے لہذا ملت افغانستان مکمل ہوشیاری اور بیداری کے ساتھ اس مذھبی فتنہ گری کو ناکام بنائیں ۔

الازهر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلام کے دشمن، مسلمانوں میں مذھبی اختلافات کو شعلہ ور کرنا چاہتے ہیں ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو دھشت گردی سے مقابلے کے لئے ملت اور حکومت افغانستان کی حمایت کی دعوت دی ۔

واضح رہے کہ افغانستان کے شھر کابل کی مسجد و امام بارگاہ امام زمانہ عج میں کل ظھر کے وقت دھشت گردانہ حملہ ہوا جس میں تقریبا ۶۰ افراد زخمی اور جاں بحق ہوگئے ، داعش نے اس سانحہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۶۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬