26 August 2017 - 11:35
News ID: 429661
فونت
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے امریکہ مردہ باد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو امریکہ کے مکروہ چہرہ سے آشنا ہو جانا چاہیے کہ امریکہ اسلام اور پاکستان کا کھلا دشمن ہے، اس سے کسی بھی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
سیمینار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے لاہور میں امریکہ مردہ باد سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد نے ثابت کر دیا ہے کہ عالمی استعمار و استکبار کی چالبازیوں سے آگاہ ہیں اور کسی بھی صورت استعمار دشمنی نہیں چھوڑیں گے۔ انصر مہدی کا کہنا تھا وقت کا تقاضا ہے اسلام کے مقابل میں متحد استکبار کے جواب میں ہم فرقہ سے بالاتر ہو کر اسلام کے تحفظ کیلئے ایک دیوار بنیں اور متحد ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایک مرتبہ پھر مکاری سے کام لیا ہے، افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی امریکہ کی ناکامی ہے، امریکہ خطے کو عدم استحکام میں مبتلا دیکھنا چاہتا ہے، تاکہ اس کی فوجی موجودگی کا بہانہ رہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا امریکی صدر کے منہ میں مودی سرکار کی زبان ہے، امریکہ انڈیا کا گٹھ جوڑ پاکستان کیخلاف سازش اور عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے، پاکستان میں بسنے والے شیعہ اور سنی مسلمان متحد ہو کر امریکی غلامی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں، پاکستانی حکمرانوں کو امریکہ کے مکروہ چہرہ سے آشنا ہو جانا چاہیے کہ امریکہ اسلام اور پاکستان کا کھلا دشمن ہے، اس سے کسی بھی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اس کی خود مختاری و سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬