رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم ایران معروف مرجع وقت حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے عید غدیر کے قریب ہونے پر اپنے صادر کردہ بیانیہ میں عالم اسلام کو زیر پرچم غدیر اکٹھا ہونے اور اتحاد و ھمدلی کی دعوت دی ۔
اس پیغام کا تفصیل متن مندرجہ ذیل ہے :
ایسے دور میں کہ ظلم و ستم، تبعيض و بےعدالتى اور مختلف قسم کے اخلاقی مفاسد کی حکمرانی ہے ، عید غدیر تمام مسلمانوں نہ فقط شیعوں کے لئے بہترین موقع ہے کہ وہ حضرت امیرالمومنین علی ابن طالب علیھما السلام کے طرز حیات سے آگاہی حاصل کریں اور بہتر طرز زندگی سیکھیں ۔
وہی عظیم مولا جس نے بیت المال کی تقسیم میں اپنے سگے بھائی کو بھی دوسرے پر فوقیت نہ دی ، اور الھی قانون کے نفاذ میں اپنے کسی قریبی کےساتھ امتیازی سلوک نہ اپنایا ، وہ جو پوری دنیا کی دولت کے عوض میں ایک چنیوٹی کے منھ سے جو کی کھال بھی چھیننے کو تیار نہ تھا ۔
کیا بہتر ہوتا کہ عالم اسلام زیر پرچم غدیر اکٹھا ہوتا ، اتحاد و ھمدلی کے ذریعہ ان ظالموں اور مفاد پرستوں کے روبرو جو مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خون کا پیاسا بنا کر ان کا سرمایہ لوٹنے اور قتل و غارت کے ذریعہ انہیں کمزور بنانے نیز فاسد ثقافت کو اسلامی معاشرے میں پرونے میں مصروف ہیں اٹھ کھڑے ہوتے ۔
امید ہے کہ حضرت امیرالمومنین علی ابن طالب علیھما السلام کے مانے والے ان تمام باتوں سے جو آپسی اختلاف و تفرقہ کا سبب بنے پرھیز کریں گے اور عید غدیر کی محفلوں میں تمام اخلاقی مسائل کی مکمل مراعات کریں گے ۔
السلام عليك يا اميرالمومنين يا على بن ابى طالب ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۷۴