‫‫کیٹیگری‬ :
26 August 2017 - 22:27
News ID: 429669
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حکام کے لئے عوام کی خدمات کو بہت بڑی نعمت اور عوام کی معاشی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے حکام کو دوچنداں تلاش و کوشش کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: عوام کی معاشی مشکلات حل کرنے کا مسئلہ ملک کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔
رھبر معظم انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے اراکین نے ہفتہ حکومت کی مناسبت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حکام کے لئے عوام کی خدمات کو بہت بڑی نعمت اور عوام کی معاشی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے حکام کو دوچنداں تلاش و کوشش کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: عوام کی معاشی مشکلات حل کرنے کا مسئلہ ملک کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہفتہ حکومت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور ایران کے سابق صدر شہید محمد علی  رجائی اور سابق وزير اعظم شہید محمد جواد باہنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا: اگر چہ ان دو شہدیوں کی عہدوں پر فائز رہنے کی مدت بہت مختصر تھی اور ان کی کارکردگی کے بارے میں کوئی قضاوت نہیں کی جاسکتی لیکن ان دونوں شہیدوں کا نام نیکی کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: وقت سرعت کے ساتھ گزر رہا ہے اور اس مختصر وقت میں عوام کی جتنی زيادہ سے زیادہ خدمت ہوسکے انجام دینی چاہیے۔ عوام کی معاشی اور اقتصادی مشکلات کو برطرف کرنا حکام کی اہم ذمہ داریوں ميں شامل ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: بعض وزارت خانے پیداوار ، روزگار فراہم کرنے میں براہ راست شریک ہیں جن میں وزارت خزانہ ، وزارت زراعت ، وزارت صنعت و معدن و تجارت شامل ہیں لیکن دوسرے اداروں کو بھی اس سلسلے میں بھر پور تعاون کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اعلی حکام پر زور دیا کہ وہ عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں گہری توجہ مبذول کریں اور دیکھیں کہ عوام میں اشیاء خریدنے کی قوت اور ایران کے قومی پیسہ کی قدر و قیمت میں کتنا اضافہ ہوا ہے صرف اعداد و شمار بیان کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کی خارجہ پالیسی میں فعال، ہوشیار اور آگاہ سفارتکاری پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: دشمن کے مقابلے میں استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬