28 August 2017 - 13:00
News ID: 429689
فونت
اقوام متحدہ کی رپورٹ:
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں داعش کے زیر قبضہ علاقے میں دس ہزار شامی بچوں کی صورت حال نہایت خراب ہے ۔
داعش کے زیرتسلط علاقے کے بچے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شام کے شہر رقہ میں داعش کے ذریعے قبضہ اور محاصرہ کئے گئے علاقوں میں دس ہزار شامی بچے نہایت خراب حالات میں زندگی بسرکررہے ہیں-

اقوام متحدہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ رقہ میں داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں پانی بجلی اور غذا کی قلت ہے  کہا کہ اس شہر کے عوام خاص طور سے بچے بھوک اور خوف کی حالت میں زندگی گذار رہے ہیں- شہر رقہ دریائے فرات کے کنارے واقع ہے اور ترکی کی سرحد سے صرف نوے کلومیٹر کے فاصلے پر ہے-

اس رپورٹ کے مطابق رقہ میں داعش کے تین سے چار ہزار دہشتگرد موجود ہیں- شام کا بحران ، دوہزارگیارہ میں اس ملک پر سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں منجملہ ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی یلغار کے بعد سے شروع ہوا ہے -

شام کی قانونی حکومت کے خلاف یلغار کا مقصد علاقے کی صورتحال کو صیہونی حکومت کے مفاد میں تبدیل کرنا ہے تاہم شامی فوجیوں نے استقامتی فورسز کی مدد سےگذشتہ مہینوں کے دوران  اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کو کاری ضربیں لگائی ہیں- /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬