‫‫کیٹیگری‬ :
28 August 2017 - 12:56
News ID: 429688
فونت
بشار اسد:
شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ جب تک شام کے جوانوں کے وجدان اور روح میں استقامت کا عزم ہے اس وقت تک دشمنوں کی شکست کا سلسلہ بھی جاری رہے گا ۔
بشار اسد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر بشار اسد نے ثابت قدم عرب جوانوں کی جمعیت کے زیرعنوان دوسرے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دشمنوں کا مقصد روز اول سے ہی استقامت کے شعلے کو خاموش کرنا تھا لیکن دشمنوں کو اپنے مقصد میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا -

شام کے صدر بشار اسد نے شامی جوانوں اور نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو درپیش چیلنجوں کے مقابلے میں ہمارے نوجوانوں کی ذمہ داری شام کو تعمیر و ترقی کے راستے گامزن کرنا ہے- انہوں نے کہا کہ آج شام میں استقامتی قوتوں نے دشمنوں کی ریشہ دوانیوں کا جنازہ نکال دیا ہے -

اس درمیان شامی فوج نے السخنہ کے مزید علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہےالمیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے آپریشن میں جو صوبہ دیرالزور کے السخنہ  کے علاقے میں انجام پایا، چار دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا- اس کارروائی میں داعش کے کئی دہشتگرد ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں-

اس کارروائی میں شام کی فوج نے صوبہ حمص کے شمال مشرقی علاقوں میں دوہزار مربع کلومیٹر کا رقبہ بھی داعش کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا ہے- بعض رپورٹوں کے مطابق شام کی فوج اس وقت شہر دیرالزور کی جانب پیشقدمی کر رہی ہے-

اس کارروائی میں شامی فوج داعش کے خلاف ہیلی کاپٹروں ، جنگی طیاروں ، توپخانوں اور میزائل لانچروں کا استعمال کر رہی ہے - آپریشن کا مقصد شہرالسخنہ کے ہائی وے کو محفوظ بنانا ہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬