رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حاجیوں کے سرپرست اور امور حج میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام قاضی عسکر نے مکہ مکرمہ میں رہبرانقلاب اسلامی کے نمائندہ دفتر میں ایران کے اہل سنت عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کو آج کے اسلامی معاشرے کی سب سے اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ دشمنان اسلام کی توسیع پسندانہ پالیسیوں خاص طور سے صیہونی حکومت اور عالمی صیہونیزم کے ہاتھوں علاقے کے ممالک میں جنگ کی آگ بھڑکانے کا مقصد اسلامی ممالک کے ذخائر کو لوٹنا ہے-
حجت الاسلام قاضی عسکر نے دشمنوں کی سازشوں کی نسبت امت اسلامیہ کی ہوشیاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فریضہ حج نے پوری امت اسلامیہ کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا کر دیا ہے اور سب کو پوری ہوشیاری سے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے اور دینی اشتراکات پر تاکید کرتے ہوئے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ دینا چاہئے-
حج کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نےمقبوضہ فلسطین میں بڑھتے ہوئے تشدد اور عراق، افغانستان اور شام کے نہتے عوام کے قتل عام کو اتحاد و یکجہتی کی طرف سے امت اسلامیہ کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا-/۹۸۸/ ن۹۴۰