‫‫کیٹیگری‬ :
28 August 2017 - 23:48
News ID: 429700
فونت
مصر کے سنی عالم دین:
سرزمین مصر کے معروف مبلغ نے خواتین کے ساتھ حسن معاشرت اور اچھے برتاو کے ساتھ پیش آنے کی تاکید کی اور کہا کہ مرسل آعظم(ص) پہلی وہ فرد جنہوں نے حجة الوداع میں عورتوں کے حقوق کا احیاء کیا ہے ۔
خواتین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین مصر کے معروف اہل سنت مبلغ شیخ عمرو خالد نے «حجة الوداع» کے عنوان سے ہونے والے ایک پروگرام میں بیان کیا کہ رسول اسلام(ص) نے عورتوں کو مردوں کے ہاتھوں میں امانت بتایا ہے ۔

شیخ خالد نے کہا: پیامبر اکرم(ص) نے خطبہ حجة الوداع میں خواتین کی حمایت کی بنیاد رکھی کیوں کہ رسول اسلام(ص) نے اس خطبے میں عورتوں کو مردوں کے ہاتھوں میں امانت بتایا ہے اور ان کے ساتھ حسن معاشرت اور اچھے برتاو کے ساتھ پیش آنے کی تاکید کی ۔

انہوں نے مزید کہا: حدیث حجة الوداع کے مطابق عورتوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا بُرا برتاو اور انہیں اذیت و آزار دینا رسول خدا(ص) سے دشمنی کا مصداق ہے ، حضرت(ص) اس سلسلے میں قیامت کے دن خدا سے فیصلہ کا مطالبہ کریں گے کیوں کہ مرسل آعظم(ص) پہلی وہ فرد جنہوں نے حجة الوداع میں عورتوں کے حقوق کا احیاء کیا ہے ۔

مصر کے اس سنی عالم دین نے مردوں کو عورتوں کے تمام حقوق کی مراعات کی درخواست کی اور کہا: حج کے اعمال میں صفا و مروہ کی سعی بھی شامل ہے ، کہ جو ایک خاتون حضرت هاجر علیھا السلام کے عمل کی پیروی ہے ۔

شیخ خالد نے مزید کہا: رسول اکرم(ص) نے مسلمانوں کو حج میں حضرت هاجر علیھا السلام کے عمل کی پیروی کی دعوت دی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۹۴

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬