‫‫کیٹیگری‬ :
28 August 2017 - 16:20
News ID: 429668
فونت
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اهل بیت(ع) کی خوشیوں میں شریک رہنے کے سلسلے میں عوام کو آگاہ کیا جائے کہا: اگر اس سلسلے میں ماحول سازی کی جائے تو دشمنوں اور بعض نادانوں کو اس بات کا جواب بھی مل جائے گا کہ شیعہ فقط مجلس و ماتم ہی نہیں کرتے بلکہ محفلیں بھی کرتے ہیں ۔
حجت الاسلام والمسلمین حبیب الله فرحزاد

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام والمسلمین حبیب الله فرحزاد نے آج حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی سے ہونے والی ملاقات میں غدیر کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ بہت ساری فراموش شدہ سنتیں خصوصا غدیر کا احیاء بہت ضروری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: حوزہ علمیہ کے بزرگان بہت ساری سنتوں کے احیاء میں پیش قدم رہے ہیں ، جیسا کہ ایک دور میں فاطمیہ اور اربعین کے پروگرام بہت مختصر طریقے سے انجام پاتے تھے ، غدیر تو ان سب سے بھی زیادہ اہم ہے مگر افسوس غدیر کے پروگرام میں ابھی تک کسی قسم کی بہتری نہیں آئی ہے ۔

دینی امور کے ماہر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ معاشرہ میں غدیر فقط دید و بازدید میں محدود ہوکر رہ گئی ہے کہا: غدیر کے سلسلے میں بہت سارے اہم پروگرام ہیں ، جیسا کہ امام ھشتم علی ابن موسی الرضا علیھما السلام نے فرمایا کہ غدیر میں ماہ مبارک رمضان کے دوبرابر لوگ بخشے جاتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: اگر حوزہ کے بزرگان اس سلسلے میں پیش قدم ہوں اور اقدام کریں تو یقینا نتیجہ ملے گا ، الحمد اللہ اوقاف نے قبول کیا ہے کہ ایام غدیر میں بھی محرم کی طرح کثیر تعداد میں علماء و طلاب کو تبلیغ کے بھیجے گا ۔

حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے آیہ مباهلہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: امام رضا(ع) نے فرمایا کہ امیرالمومنین علی علیہ السلام کے سلسلے میں اہم ترین آیت ، آیہ مباهلہ ہے ۔

سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اهل بیت(ع) کی خوشیوں میں شریک رہنے کے سلسلے میں عوام کو آگاہ کیا جائے کہا: اگر اس سلسلے میں ماحول سازی کی جائے تو دشمنوں اور بعض نادانوں کو اس بات کا جواب بھی مل جائے گا کہ شیعہ فقط مجلس و ماتم ہی نہیں کرتے بلکہ محفلیں بھی کرتے ہیں ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ خطبہ غدیر میں 12 مرتبہ حضرت مهدی (عج) کا نام لیا گیا ہے کہا: غدیر اهل بیت(ع)  اور امام عصر(عج)  سے بیعت کا دن ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬