‫‫کیٹیگری‬ :
26 August 2017 - 11:30
News ID: 429660
فونت
حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی:
ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر نے اس ھفتے جمعہ کے خطبے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں انقلاب کے بعد بارہویں حکومت کی تشکیل اور انتخابات میں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا انتخاب عوام کے علماء پر اعتماد کا ثبوت ہے۔
حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی نے امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان کیخلاف حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ملک افغانستان، شام یا یمن نہیں کہ امریکہ جو چاہے کر گزرے۔

علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطبہ جمعہ میں انہوں نے چیئرمین سینٹ رضا ربانی کے بیان کی تائید کی کہ وطن عزیز کیخلاف جارحیت کی صورت میں پاکستان امریکی فوجیوں کا قبرستان ثابت ہوگا۔

حجت الاسلام نقوی نے کہا کہ ایران میں انقلاب کے بعد بارہویں حکومت کی تشکیل اور انتخابات میں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا انتخاب عوام کے علماء پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے موصل کے بعد تلغفر میں بھی داعش کی پسپائی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد گروہ کو پسپائی اختیار کرنا پڑ رہی ہے، جو کہ عالمی امن کیلئے خوش آئند ہے۔

مسجد جامعة المنتظر کے امام جمعہ نے کہا کہ ماہ ذی الحجہ کو قرآن مجید میں معلومات کا مہینہ قرار دیا گیا ہے، جس میں بزرگان دین اور صحابہ کرام عبادت کا خاص اہتمام فرماتے تھے، یکم ذی الحجہ کے روزہ کو 80 ماہ کے برابر قرار دیا گیا ہے، 9 ذی الحجہ تک روزے 170 سال کے برابر ہیں، یکم ذی الحجہ کو امیرالمومنین علی علیہ السلام اور جناب فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کا عقد مبارک ہوا۔

7 ذی الحجہ امام محمد باقر علیہ السلام کا یوم شہادت ہے، 9 ذی الحجہ کی رات اور دن بہت اہمیت و فضیلت کے حامل ہیں، یہ دن یوم عرفہ کہلاتا ہے جس میں دعاوں اور توبہ کی قبولیت ہوتی ہے۔ اس دن کو کربلا میں زیارت امام حسین کا ثواب ایک ہزار حج و عمرہ و جہاد کے برابر ہے، اگر کربلا نہ جا سکیں تو جہاں ہوں اسی مقام پہ زیارت امام پڑھنے کی تاکید ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬