26 August 2017 - 11:26
News ID: 429659
فونت
یعقوب شہباز:
اپنے ایک بیان میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر نے کہا کہ پاکستان میں تمام مکاتب فکر الحمد اللہ آج ایک ساتھ ہے، یہی امریکا اور اسکے اتحادیوں کی سب سے بڑی شکست ہے، تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی چاہیئے کہ وہ امریکی صدر کی دھمکیوں کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کریں۔
محمد یعقوب شہباز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ اسلام و پاکستان دشمن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دی جانے والی دھمکی دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، ہمیں دہشتگرد کہنے والا امریکا خود لاکھوں بے گناہ انسانوں کا قاتل سب سے بڑا عالمی مجرم اور دہشتگرد ملک ہے، امریکا کو دنیا بھر میں اپنی مجرمانہ حرکات کے سبب شکت کا سامنا ہے۔ اپنے ایک بیان میں یعقوب شہباز نے کہا کہ اگر پاکستان کی جانب امریکا سمیت کسی نے بھی میلی آنکھ سے دیکھا، تو افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام بھی اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے، حکومت کو چاہیئے وہ امریکی صدر ٹرمپ کو اس دھمکی پر بھرپور جواب دے اور دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے خلاف آواز اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل و بھارت وطن عزیز پاکستان میں دہشتگردانہ کاروائیاں کرکے یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں، تو یہ ان کی بھول ہے، کیونکہ پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر الحمد اللہ آج ایک ساتھ ہے، یہی امریکا اور اس کے اتحادیوں کی سب سے بڑی شکست ہے، تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی چاہیئے کہ وہ امریکی صدر کی دھمکیوں کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کریں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬