‫‫کیٹیگری‬ :
02 September 2017 - 13:56
News ID: 429772
فونت
النُجَباء تحریک کے نائب جنرل سیکریٹری کی ملاقات میں؛
دفتر رہبر انقلاب اسلامی کے معاون نے النُجَباء تحریک کے نائب جنرل سیکریٹری کی ملاقات میں کہا: النُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک ایک جہادی تنظیم کا مصداق کامل اور تمام میدانوں میں امت اسلامی کے فرزندوں کے لئے اعلی نمونہ ہے۔
حجت‌الاسلام سید علاءالدین الجزائری و حجت‌الاسلام والمسلمین احمد مروی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، النُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک کے معاون جناب حجت‌الاسلام سید علاءالدین الجزائری نے نجف اشرف میں حوزات کے امور میں دفتر رہبر معظم انقلاب کے معاون برائے تعلقات عامہ جناب حجت‌الاسلام والمسلمین احمد مروی سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔

حجت‌الاسلام الجزائري نے النُجَباء اور عراق اور شام کی سطح پر ثقافتی، تعلیمی، سماجی اور جہادی شعبوں میں اس مزاحمت تنظیم کی کارکردگی پر مفصل روشنی ڈالی۔

انھوں نے النُجَباء کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران اور بطور خاص حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای کی جانب سے محاذ مزاحمت [بالخصوص عراق] کو فراہم کردہ امداد و حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

حجت‌الاسلام والمسلمین مروی نے اسلامی مقدسات کے تحفظ میں النُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک کے کردار کو قابل قدر قرار دیا جس کے لئے اس تحریک کے مجاہدین نے عراق اور شام میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

نیز انھوں نے النُجَباء کو ایک جہادی تنظیم کا مصداق کامل قرار دیا جو مختلف شعبوں میں امت اسلامی کے فرزندوں کے لئے نمونۂ عمل ہوسکتی ہے۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬