ہندوستان اور پاکستان میں عید الاضحی آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہےدونوں ممالک میں منآز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان اور پاکستان میں عید الاضحی آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہےدونوں ممالک میں منآز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ دنیا کے مختلف ممالک کی طرح ہندوستان اور پاکستان میں بھی عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
مساجد اور عید گاہوں میں ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ کی سربلندی و اتحاد، اور فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ علمائے کرام نے فلسفہ قربانی اور سنت ابراہیمیؓ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ اپنی ہر دل عزیز شے کو اللہ کی رضا کے حصول کے لیے قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے