02 September 2017 - 13:08
News ID: 429767
فونت
ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کی علمی، تحقیقی، تنظیمی، سیاسی اور اجتماعی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان تعزیتی پروگرام ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام منعقد ہوگا۔
حجت الاسلام غلام محمد فخرالدین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل سعود کی مجرمانہ غفلت کے سبب دو سال قبل دوران حج پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں جہاں دنیائے اسلام کی عظیم شخصیات شہید ہوئیں، وہیں پاکستان کے نامور عالم دین، محقق، مدافع ولایت، اتحاد امت کے داعی حجت الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین بھی شہید ہوئے۔

شہدائے سانحہ منٰی کی مظلومانہ اور جانگداز شہادت کی پہلی دوسری برسی کی مناسبت سے نیز شہید ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کی علمی، تحقیقی، تنظیمی، سیاسی اور اجتماعی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان تعزیتی پروگرام مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیراہتمام منعقد کیا جائے گا۔ جس میں علماء، زعماء اور دانشور حضرات شہید کی ثمر بخش زندگی کے گوشوں کو اجاگر کریں گے۔

اس تعزیتی پروگرام میں گلگت بلتستان بھر کے علمائے کرام اور دانشواران شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ شہید غلام محمد فخرالدین کی دوسری برسی حسب سابق انکے آبائی گاوں قمراہ میں ہی منائی جائے گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬