02 September 2017 - 13:09
News ID: 429768
فونت
ثروت اعجاز قادری:
ایک بیان میں سربراہ پی ایس ٹی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ تجدید عہد کا یوم ہے، آؤ آج ہم سب مل کر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں عہد کریں کہ دین اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے، یہاں تک کہ باطل کے سامنے کلمہ حق کہتے ہوئے ہر قسم کی صعوبتیں اور تکالیف کا سامنا کریں گے۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے پاکستان و عالم اسلام کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کی رضا کیلئے سب کچھ قربان کردینا، باطل اور فسادیوں کے سامنے ڈٹ جانا ہی سنت ابراہیمی ہے، قرآن و سنت کے مطابق حکمران نظام عدل قائم کریں، عدل و انصاف کی بالادستی سے یہود و نصاریٰ خائف رہتے ہیں، یہود و نصاریٰ دہشت گردوں کو اسلام کا لبادہ اڑھا کر مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہے ہیں، عید قرباں ہمیں صبر، برداشت، روداری کے ساتھ اسلام کی بقاء و سلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے، حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے اپنے لخت جگر اسماعیل علیہ السلام کو قربانی کیلئے پیش کردیا، یہاں تک کہ باطل کے سامنے جھکنے کی بجائے آگ میں جانے کو ترجیع دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عید قرباں امن و سلامتی اور بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اُمت مسلمہ کے اتحاد کا پیغام دیتی ہے، عید قرباں کا مقصد صرف جانور کی قربانی کرنا نہیں، بلکہ قربانی کا اصل مقصد ہم ہر سال اپنے اعمال کا جائزہ لیں اور اپنی ذات سے وہ خرابیاں ختم کریں جس سے کسی دوسرے کو تکلیف پہنچتی ہو۔ سربراہ پی ایس ٹی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ تجدید عہد کا یوم ہے، آؤ آج ہم سب مل کر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں عہد کریں کہ دین اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے، یہاں تک کہ باطل کے سامنے کلمہ حق کہتے ہوئے ہر قسم کی صعوبتیں اور تکالیف کا سامنا کریں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬