رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مرجع تقلید حضرت آيت الله حسین وحيد خراسانی نے اسلامی جمھوریہ ایران کی وزیر ثقافت و اسلامی ہدایات سید عباس صالحی سے ملاقات میں اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کو خصوصی سلام پہونچانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: ہم سب سے پہلے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کی نئی کابینہ کو پارلیمنٹ کی طرف سے انتخاب اور آپ کو وزیر ثقافت و اسلامی ہدایات منتخب کئے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
انہوں مزید کہا: ہمیں آپ سے شعائر مذھب اہلبیت علیھم السلام کے احیا کی امید ہے کیوں کہ یہ کام ملک میں فراوان برکتوں کا باعث ہوگا ۔
آيت الله وحيد خراسانی نے تاکید کی : آپ وزیر ثقافت و اسلامی ہدایات کے عنوان سے اس بات کی پوری کوشش کریں کہ مربوطہ وزارتوں، اسکولوں ، یونیورسٹیز اور حوزات علمیہ کے درمیان عقائد کی اصلاح و استحکام میں ھماھنگی و ارتباط قائم ہوسکے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۲۹