اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران اور ایران کے دیگر شہروں میں دسیوں لاکھ کی تعداد میں لوگوں نے نمازجمعہ ادا کرنے کے بعد احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرکے میانمارکی حکومت اور فوج کے ہاتھوں اس ملک کے مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کی اور روہنگیا مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
پورے ایران میں کئے گئے ان مظاہروں کے شرکا نے ایک بیان جاری کرکے میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کا دعوی کرنےوالے ملکوں کی خاموشی کی مذمت کی۔
مظاہروں کے شرکا نے اس بیان میں کہا ہے کہ میانمار کے نہتے مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ مظالم عالمی لٹیروں کی پالیسیوں کا ہی ایک حصہ ہے۔ مظاہروں کے شرکا نے اسلامی ملکوں اور عالم اسلام کے علما سے کہا کہ وہ میانمار کے بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کےلئے عملی اقدام کریں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے