‫‫کیٹیگری‬ :
09 September 2017 - 14:37
News ID: 429867
فونت
پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے انتہائی مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ قومی امور پر بھی باہمی تعاون کیساتھ مل جل کر کام کریں گے۔
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وفد نے عمران خان کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹیریٹ شادمان لاہور میں ملاقات کی ، ملاقات میں این اے 120 میں ہونیوالے ضمنی الیکشن سے متعلق باہمی امور پر بات چیت کی گئی۔

ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام احمد اقبال رضوی کی قیادت میں این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

ملاقات میں این اے 120 کی امیدوار یاسمین راشد، شفقت محمود، علیم خان، عندلیب عباس، سید ناصر شیرازی، حجت الاسلام مبارک علی موسوی، سید اسد عباس نقوی اور دیگر رہنما شریک تھے۔

ملاقات کے بعد دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی بھرپور حمایت کا اعلا ن کیا۔

حجت الاسلام رضوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن کیخلاف بہت زیادہ جدوجہد کی ہے جو کہ قابل تعریف ہے اور ایم ڈبلیو ایم اس الیکشن کیمپین میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے انتہائی مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ قومی امور پر بھی باہمی تعاون کیساتھ مل جل کر کام کریں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬